فضا میں نغمگی کچھ کم ہوئی ہے
ہر اک لب پر ہنسی کچھ کم ہوئی ہے
یہ مانا ٹوٹ کر برسے ہیں بادل
مگر کیا تشنگی کچھ کم ہوئی ہے
اندھیرا جب سے پھیلا ہے دلوں میں
مسلسل روشنی کچھ کم ہوئی ہے
وہی باتیں وہی چہرا ہے لیکن
غزل میں تازگی کچھ کم ہوئی ہے
تمہارے دل سے میرے دل کی دوری
خیالوں میں سہی کچھ کم ہوئی ہے
اسے شدت سے اب بھی چاہتا ہوں
مگر دیوانگی کچھ کم ہوئی ہے
نثارؔ آواز جب بھی دی ہوا نے
گلوں کی بے رخی کچھ کم ہوئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.