غم تیرا مجھے جاں سے گزرنے نہیں دیتا
غم تیرا مجھے جاں سے گزرنے نہیں دیتا
مرنا بھی اگر چاہوں تو مرنے نہیں دیتا
اک بوند بھی پایاب نظر آتی ہے اب تو
یہ ڈر مجھے دریا میں اترنے نہیں دیتا
حالات پہ موقوف نہیں اپنی تباہی
قسمت کا لکھا بھی تو سنورنے نہیں دیتا
پھولوں سے وہ ہر صبح اڑا لیتا ہے سرخی
بے رنگ کلی کو بھی نکھرنے نہیں دیتا
مرہم جسے سمجھا تھا زمانے کی نظر نے
بھرتے ہوئے زخموں کو بھی بھرنے نہیں دیتا
ہر راہ کو وہ سانپ کی مانند ہے گھیرے
وہ راہ گزر سے بھی گزرنے نہیں دیتا
عمرانؔ میں اک عمر سے پتھر کی طرح ہوں
خوشبو کی طرح مجھ کو بکھرنے نہیں دیتا
- کتاب : siip (Magzin) (Pg. 244)
- Author : Nasiim Durraani
- مطبع : Fikr-e-Nau (39 (Quarterly))
- اشاعت : 39 (Quarterly)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.