غموں کا بوجھ ڈھوتے بھی بہت ہیں
کہ راتوں اٹھ کے روتے بھی بہت ہیں
یہ بادل پیار کے یوں ہی اڑیں گے
اگر برسیں بھگوتے بھی بہت ہیں
تجھے تو نیند میں پایا ہے اکثر
تجھے اے زیست کھوتے بھی بہت ہیں
جو دیکھو راستے ہنستے ملیں گے
سنو تو شہر روتے بھی بہت ہیں
ہمیشہ فصل بیداری کی کاٹی
اگرچہ نیند بوتے بھی بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.