گھر کی جانب وہ چل رہا ہوگا
شام کے ساتھ ڈھل رہا ہوگا
آئنہ توڑ بھی دئے ہوں گے
جب وہ چہرہ بدل رہا ہوگا
اک زمانہ تھا جس کی مٹھی میں
وقت اسے بھی نگل رہا ہوگا
کوئی دل دیکھ شمع بے مہری
برف جیسا پگھل رہا ہوگا
مدتوں بعد میرے اندر سے
کوئی باہر نکل رہا ہوگا
تیرے لب پر ہنسی رہی ہوگی
میرے ماتھے پہ بل رہا ہوگا
اک وہی خواب جو نہیں دیکھا
میری آنکھوں میں پل رہا ہوگا
- کتاب : واہمہ وجود کا (Pg. 92)
- Author : سالم سلیم
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
- کتاب : سبھی رنگ تمہارے نکلے (Pg. 86)
- Author : سالم سلیم
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2017)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.