گونجتی ہے یہ کیا صدا مجھ میں
گونجتی ہے یہ کیا صدا مجھ میں
کھو گیا کس کا راستہ مجھ میں
حرف تھا تیرے پیاسے ہونٹوں کا
گھل گیا جس کا ذائقہ مجھ میں
میں اندھیرا مکان ہوں آ کر
تو کوئی طاق ہی بنا مجھ میں
اپنی آنکھیں بھی مجھ میں چھوڑ گیا
جس نے دیکھا تھا آئنہ مجھ میں
جا چکا تیرے آسمانوں کو
جو پرندہ تھا اڑ رہا مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.