ہم ایسا نہیں گھر نہیں آئیں گے
مگر گھر سمجھ کر نہیں آئیں گے
جھگڑنے سے پہلے پتہ تھا مجھے
میرے لوگ باہر نہیں آئیں گے
ترے ہی لئے آئیں گے تیرے پاس
کسی سے بچھڑ کر نہیں آئیں گے
یہ لڑکے جو آئے ہیں چھت کود کر
بلانے سے اندر نہیں آئیں گے
برا مانیے تو برا مانیے
اجازت تو لےکر نہیں آئیں گے
انہیں بھی گلے سے لگاتا چلوں
یہ دشمن میسر نہیں آئیں گے
- کتاب : دکھ نئے کپڑے بدل کر (Pg. 98)
- Author :شارق کیفی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.