ہم بیگانے ہو جائیں گے
سچ افسانے ہو جائیں گے
دیکھنے والو جی بھر دیکھو
پھر تو زمانے ہو جائیں گے
قصے تازہ دم رہتے ہیں
لوگ پرانے ہو جائیں گے
وقت رخصت جانتے نہ تھے
دور ٹھکانے ہو جائیں گے
اتنی محبت کرنے والے
ہاں دیوانے ہو جائیں گے
ہر سچ کا اظہار نہ کرنا
سب انجانے ہو جائیں گے
وہ چاہیں تو مشکل کیا ہے
لاکھ بہانے ہو جائیں گے
جاں قربان تو ہوگی ہی جب
دل نذرانے ہو جائیں گے
ہم کو تو امید تھی عامرؔ
آپ سیانے ہو جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.