ہم ہیں انسان اس لیے لازم ہے کہ مسلسل کام کریں
ہم ہیں انسان اس لیے لازم ہے کہ مسلسل کام کریں
کوئی خدا تو نہیں ہیں ہم جو ساتویں دن آرام کریں
ہم تو ہیں بندے جان و بدن سے آپ کے حسن کے تابع دار
آپ ہیں آقا ہم جیسے چاہے جتنوں کو غلام کریں
ہم کو تو عادت ہے راتوں میں جاگنے رونے گانے کی
ہم کو ہمارے حال پہ چھوڑیں نیند نہ اپنی حرام کریں
آپ کی آنکھوں سے لفظوں کا رزق اترتا ہے ہم پر
آپ جو چاہیں سوکھا رکھیں یا بارش الہام کریں
- کتاب : محبت کرکے دیکھو نہ (Pg. 95)
- Author :فرحت احساس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.