ہمارے عشق کا انجام ہم کو کیا معلوم
ہمارے عشق کا انجام ہم کو کیا معلوم
سنا ہے ان کو خبر ہے مگر خدا معلوم
وہ بد نصیب جو مانگے تو ان سے کیا مانگے
دعا کی جس کو خبر ہو نہ مدعا معلوم
نہ پوچھ مجھ سے مرے درد دل کا حال نہ پوچھ
کہ اب تو درد کا احساس بھی ہے لا معلوم
رہ طلب میں اگر ہوش ہے تو صرف اتنا
کہ جا رہا ہوں مگر کس طرف خدا معلوم
سحرؔ کروں تو کروں کیا کہ دل سے ہوں مجبور
وگرنہ خبط محبت کا فائدہ معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.