ہر گماں پر یقیں نہ ہو جائے
ہر گماں پر یقیں نہ ہو جائے
آسماں بے زمیں نہ ہو جائے
قتل میرا کرو مگر رسوا
آپ کی آستیں نہ ہو جائے
اس پہ اشعار کہنا کم کر دو
وہ زیادہ حسیں نہ ہو جائے
درد کو پالتے رہو جب تک
دلبرو دل کشی نہ ہو جائے
تیرے اظہار حق سے دیکھ شفیقؔ
ہر کوئی نکتہ چیں نہ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.