ہر سانس ہر نفس تری اک جستجو لگے
ہر سانس ہر نفس تری اک جستجو لگے
میں ہو کہاں کہ تو ہی فقط چار سو لگے
سانسوں میں اب مہکتی ہے خیام کی غزل
ہر بات میری تجھ کو چھلکتا سبو لگے
اتری ہوئی قبا ہے مری نیلا آسماں
اشکوں سے میرے دھرتی تری با وضو لگے
آنکھوں سے جس کو دیکھ رہے ہیں کچھ اور ہے
محسوس ہو رہا ہے سو بے شک وہ تو لگے
سرمست ہم ہیں اور وہ میں پن میں مست ہے
میرا شفیقؔ کیوں وہ بھلا ہم سبو لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.