ہوا و حرص کی دنیا میں در بدر ہوئے ہم
ہوا و حرص کی دنیا میں در بدر ہوئے ہم
خبر جہاں کی رکھی خود سے بے خبر ہوئے ہم
قفس میں تھے تو پر و بال تھے شریک ملال
چمن میں آئے تو محروم بال و پر ہوئے ہم
کنارہ گیر تماشائیوں سے کیسا گلہ
ہر ایک موجۂ طوفاں کے ہم سفر ہوئے ہم
ہمارے حوصلے کی داد تو عدو نے بھی دی
چلے ہیں ناوک دشنام تو سپر ہوئے ہم
وہ جس سفر میں مراد سفر یقینی تھی
اسی سفر پہ نہ آمادۂ سفر ہوئے ہم
ہماری منزلت و قدر اپنے فن سے ہے
ہنر شناس ہوئے ہم تو معتبر ہوئے ہم
ہمارے پاس ہے محسنؔ متاع حیرانی
وہ انتظار رہا ہے کہ چشم در ہوئے ہم
- کتاب : Sukhan sukhan mehtaab (Pg. 78)
- Author : Mohsin Ehsaan
- مطبع : Aziz ahmed Khan (2005)
- اشاعت : 2005
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.