ہوا سے بات کرنے کے لئے تھا
ہوا سے بات کرنے کے لئے تھا
چراغ شب بکھرنے کے لئے تھا
جسے تم اور گہرا کر رہے ہو
وہی تو زخم بھرنے کے لئے تھا
وہ واپس لوٹ کے آیا نہیں ہے
برس یوں ہی گزرنے کے لئے تھا
وہ چہرہ بھولتا جاتا ہے مجھ کو
جو کینوس پر اترنے کے لئے تھا
مرا خاموش ہو جانا اچانک
شکایت تم سے کرنے کے لئے تھا
نئے موسم سے میرا شام ملنا
تری امید کرنے کے لئے تھا
اک ایسا حادثہ بھی ہو چکا ہے
جو کافی اس کے مرنے کے لئے تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.