ہجرت کے انتخاب پہ قدرت نہیں مجھے
ہجرت کے انتخاب پہ قدرت نہیں مجھے
اس بے بسی میں یہ بھی سہولت نہیں مجھے
اب تو پرائے اپنے سبھی ایک ہو چلے
یعنی کسی فریق سے نفرت نہیں مجھے
اب تیرا میرا کوئی تعلق نہیں رہا
تیرے کسی بھی فعل پہ حیرت نہیں مجھے
تیری کسی دعا سے غرض ہی نہیں رہی
تیری محبتوں کی ضرورت نہیں مجھے
تیرے لئے یہ کتنی اذیت کی بات ہے
تو سامنے ہے اور مسرت نہیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.