اک گھر بنا لیتے جہاں ایسا نگر کوئی نہ تھا
اک گھر بنا لیتے جہاں ایسا نگر کوئی نہ تھا
ہم عمر بھر چلتے رہے اور ہم سفر کوئی نہ تھا
ہم کو سدا اس پار سے آواز سی آتی رہی
جب فاصلے طے کر لیے دیکھا ادھر کوئی نہ تھا
پتھر کو مانا دیوتا لیکن وہ پتھر ہی رہا
ہم گڑگڑاتے ہی رہے اس پر اثر کوئی نہ تھا
خوش فہمیوں میں ہم نے کتنا وقت ضائع کر دیا
زندہ رہے کس کے لیے اپنا اگر کوئی نہ تھا
ہم کو ہمارے بعد کوئی یاد کرتا کس لیے
کچھ شعر کہنے کے سوا ہم میں ہنر کوئی نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.