اک حرف ناتمام ہوں آگے کی بات چھوڑ
اک حرف ناتمام ہوں آگے کی بات چھوڑ
میں خاص ہوں نہ عام ہوں آگے کی بات چھوڑ
تیری طرف پڑاؤ ہے قسمت کا آج کل
ڈھلتی ہوئی میں شام ہوں آگے کی بات چھوڑ
سچ پوچھیے خبر نہیں اطراف کی مجھے
میں خود سے ہم کلام ہوں آگے کی بات چھوڑ
ہر اک وبال ان دنوں ہے مقتدی مرا
دکھ درد کا امام ہوں آگے کی بات چھوڑ
الجھے ہوئے ہیں زیست کے دھاگے عجیب سے
صدیوں سے زیر بام ہوں آگے کی بات چھوڑ
اوراق کالے کرنے ہیں تو مجھ پہ کر میاں
میں ہجر کا مقام ہوں آگے کی بات چھوڑ
مجھ کو زمین زاد نے کرنا نہیں قبول
ماجدؔ برائے نام ہوں آگے کی بات چھوڑ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.