عنایت کی ستم گر نے تو کی مجھ پر جفا کے بعد
عنایت کی ستم گر نے تو کی مجھ پر جفا کے بعد
خبر ظالم نے میری لی تو لی وہ بھی قضا کے بعد
پشیماں تم نہیں ہوتے مری ہستی مٹا کر بھی
کرو گے یاد مجھ کو تم بہت دن تک فنا کے بعد
پیام وصل لے کر جا رہا ہے نامہ بر میرا
اثر ہو جائے شاید کچھ ادھر میری دعا کے بعد
خفا ہو کر وہ خود بھی مجھ سے اے باصرؔ پریشاں ہے
کبھی جو ہوش بھی آیا تو آیا ہے خطا کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.