اس طرح چھوڑ کے جانے کو مجھے تو نے کہا
اس طرح چھوڑ کے جانے کو مجھے تو نے کہا
جیسے یہ تو نے نہیں پھول سے خوشبو نے کہا
رات سے کہنا کہ گھبرائے نہیں ہم ہیں ناں
دھند میں ڈوبی ہوئی شام سے جگنو نے کہا
اتنا روتی ہے تو جا کون رہے گا تجھ میں
ٹوٹ کر گرتے ہوئے آنکھ سے آنسو نے کہا
میرے شاعر کو اکیلا نہ سمجھ اے دنیا
چلتے چلتے کسی پرچھائیں کے بازو نے کہا
ایسے مت دیکھو کہ پھر دیکھ نہ پاؤ کچھ بھی
میری نظروں سے ترے حسن کے جادو نے کہا
بوجھ کیوں دل پہ لئے سوتا ہے سونے والے
کھل گئی آنکھ تو بنئے سے ترازو نے کہا
تیری مسجد مرے مندر میں وہی رہتا ہے
ایک ملا سے گلے مل کے یہ سادھو نے کہا
عشق کر عشق مرے دل سے کہا دھڑکن نے
رقص کر رقص مرے پاؤں سے گھنگھرو نے کہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.