جب اس سے ملو یار تو یارا اسے کہنا
جب اس سے ملو یار تو یارا اسے کہنا
مشکل ہے بنا اس کے گزارا اسے کہنا
کہنا کہ سبھی شرم کے پردے وہ اٹھا دے
بانہوں کا ہمیں دے دے سہارا اسے کہنا
ہم دوڑے چلے آئیں گے آواز پہ اس کی
گر اس نے کبھی ہم کو پکارا اسے کہنا
گر واقعی وہ جان کے درپے ہے ہماری
کر دے وہ فقط ایک اشارہ اسے کہنا
رہ رہ کے سبھی یاد وہ آتے ہیں ہمیں دن
کہ جان کبھی جان سے پیارا اسے کہنا
ہیں کوششیں بے سود سبھی قتل کی میرے
مرتا ہے کبھی کوئی دوبارہ اسے کہنا
پھٹ جائے گا ایسے تو ہمارا جگر اشرفؔ
یک دم نہ کرے ہم سے کنارا اسے کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.