جفاؤں کا ان کی کرم دیکھتے ہیں
جفاؤں کا ان کی کرم دیکھتے ہیں
مزا دل لگانے کا ہم دیکھتے ہیں
نظر سے ملا کر نگاہیں چرانا
ادا میں یہ ان کی ستم دیکھتے ہیں
مقابل وہ ہوتے ہیں جب آئنے کے
کرشمہ نزاکت کا ہم دیکھتے ہیں
سیہ ان کی زلفیں حسیں ان کا چہرہ
بہاروں کا آنچل بہم دیکھتے ہیں
سنور کر چمن میں وہ آئے ہیں باصرؔ
بہاریں یہ قدرت کی ہم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.