جہان دل میں انقلاب کر دیا
جہان دل میں انقلاب کر دیا
دعا نہ تھے پہ مستجاب کر دیا
ہم اہل دل کی نسبتوں کے ہیں امیں
یہ لطف خاص ہے خراب کر دیا
یہ شاعری زکوٰۃ ہے کہ عشق نے
ہمیں بھی صاحب نصاب کر دیا
یہ عشق نامہ جمع جب کیا گیا
تمہارے نام انتساب کر دیا
ہے آرزو کہ قرض دار ہی رہیں
اگرچہ ہم نے سب حساب کر دیا
سفر پس سفر اور اس پہ یہ کرم
سپرد حضرت شہاب کر دیا
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 45)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.