جو اپنے خواب کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں
جو اپنے خواب کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں
مرے مزاج کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں
کوئی سنے نہ سنے پھر بھی ہر صدا اپنی
ہم ان فضاؤں میں تحلیل کرنا چاہتے ہیں
یہ چاہتے ہیں کہ ہر اشک اک چراغ بنے
ہم اپنی آنکھوں کو قندیل کرنا چاہتے ہیں
وہ جن کی کوئی بھی تاویل معتبر نہ ہوئی
وہ پیش پھر نئی تاویل کرنا چاہتے ہیں
جو منتخب ہوئے تعمیل حکم کرنے کو
ہم ان کے حکم کی تعمیل کرنا چاہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.