جو ہو جائے دشمن وہ ساحر کسی کا
جو ہو جائے دشمن وہ ساحر کسی کا
یہیں حشر ہو جائے آخر کسی کا
جفاؤں سے اپنی کیا مجھ پہ جادو
ملا مجھ کو تحفہ یہ نادر کسی کا
بدل لے جو اپنی بری ہر روش کو
تو ہو جائے باطن بھی طاہر کسی کا
اکیلے ہی اب زندگی مت گزارو
تمہیں بھی تو ہونا ہے آخر کسی کا
ہے اب بھی مرے دل میں کچھ یاد باقی
محبت سے ملنا وہ باصرؔ کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.