جنون عشق میں ایسے لٹے ہم
جنون عشق میں ایسے لٹے ہم
بہت ہی غم اٹھائے اور مٹے ہم
بہت ارمان سے بیٹھے تھے آ کر
تری محفل سے رنجیدہ اٹھے ہم
رقیبوں سے تمہیں فرصت کہاں ہے
تمہارے راستے سے لو ہٹے ہم
بہار حسن تو دیکھی بہت ہے
مگر اک بے وفا پر مر مٹے ہم
جو حاکم غیر تھے ان کو بھگا کر
غلامی کی اسیری سے چھٹے ہم
یہ کیا آزادیٔ ہندوستاں ہے
جدھر دیکھو لٹے بھی اور مٹے ہم
عدم میں ہی ملی راحت اے باصرؔ
زمانے بھر کے فکروں سے چھٹے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.