کہیں بھی میں رہوں تیرا خیال تو ہوگا
کہیں بھی میں رہوں تیرا خیال تو ہوگا
ترے بچھڑنے کا دل میں ملال تو ہوگا
ترے لیے تو کئی راستے نکل آئے
مرے لیے بھی کہیں اندمال تو ہوگا
بہت ہی خالی ہوا دل مگر کہیں اس میں
یقیں نہیں تو کوئی احتمال تو ہوگا
رواں رہے گا اگر رہگزر کے ساتھ یوں ہی
یہ سبزہ پیروں تلے پائمال تو ہوگا
جو روشنی ہی علامت ہے تیرے ملنے کی
جہاں چراغ جلے گا وصال تو ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.