کرو داغ دل کی سدا پاسبانی
کرو داغ دل کی سدا پاسبانی
محبت کی ہے یہ مقدس نشانی
مٹا دے مجھے گر میں ہوں نقش فانی
جو ہوں نقش اول بنا نقش ثانی
اگر بحر تو ہے تو ہیں بوند ہم بھی
ہمیں سے ہے اے حق تری بیکرانی
عیاں کر گئی اک نظر راز کتنے
عبارت بھری تھی تری بے زبانی
ستاروں کو ناحق نہ الزام دیں آپ
ہے حالت مری آپ کی مہربانی
نہ آیا کوئی لاش اٹھانے بھی تیری
صداؔ رنگ لائی تری حق بیانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.