خوشیوں سے مزاجاً کوئی یکجائی نہیں تھی
خوشیوں سے مزاجاً کوئی یکجائی نہیں تھی
کچھ غم تھے مگر ان سے شناسائی نہیں تھی
پایا اسے ہم نے جسے کھویا ہی نہیں تھا
اور کھو گئی وہ شئے جو کبھی پائی نہیں تھی
ہے یاد بہت تیز چھناکا سا ہوا تھا
پھر دیر تلک کوئی صدا آئی نہیں تھی
چہروں میں بھٹکتی ہوئی اس دل کی طبیعت
بے چین تو کہہ سکتے ہو ہرجائی نہیں تھی
ہم نے تو قسم کھائی تھی بولیں گے نہ تم سے
تم نے تو کوئی ایسی قسم کھائی نہیں تھی
بس دل تھا ہمارا کہ جہاں ڈوب سکے ہم
دل جتنی ان آنکھوں میں بھی گہرائی نہیں تھی
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 72)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.