کن بلاؤں کا اثر گھومتا ہے
کن بلاؤں کا اثر گھومتا ہے
بے سبب ہی مرا سر گھومتا ہے
اب ٹھہر بھی جا مرے گھر میں تو
دیکھ کب سے مرا گھر گھومتا ہے
اک نہ اک دن تو نظر آئے گا
تو سر بام اگر گھومتا ہے
میرا سیارۂ روشن اب تک
دور افق پار ادھر گھومتا ہے
جب سے ٹھہرا ہوں میں اپنے اطراف
یہ کرہ شام و سحر گھومتا ہے
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 34)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.