کوئی حسین شے جو نظر سے گزر گئی
کوئی حسین شے جو نظر سے گزر گئی
احساس کی فضاؤں میں خوشبو بکھر گئی
وہ دھوپ جو چڑھی تھی فصیلوں پہ تیز تیز
لمحوں کی ڈور تھام کے نیچے اتر گئی
دن آج کا ہوا کی طرح بھاگتا رہا
اور رات آئی ایسی کہ آ کر ٹھہر گئی
کھڑکی جو رہ گئی تھی کھلی اپنے روم کی
اس کو گلی کی تیز ہوا بند کر گئی
بدلی سے سر اٹھائے ہوئے چاند کی نظر
بیلوں کو چھیدتی ہوئی شہتوت پر گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.