کونپل کہیں پھوٹی ہے تو ٹوٹی کہیں ڈالی
کونپل کہیں پھوٹی ہے تو ٹوٹی کہیں ڈالی
ہے جشن کسی باغ میں روئے کہیں مالی
اٹھا ہے کسی گھر کے احاطے سے جنازہ
شادی کی کسی نے کہیں بارات نکالی
ہوتا ہے امیروں کے یہاں روز چراغاں
مفلس کی کوئی عید نہ ہولی نہ دیوالی
ترسے کوئی روٹی کے نوالے کے لیے بھی
دولت کسی کی اتنی کہ جائے نہ سنبھالی
حکمت کہیں اس کو کہ حکومت کی حماقت
گندم سڑے گودام میں اور پیٹ ہیں خالی
اے کاتب قسمت تری تقسیم عجب ہے
اے مالک دنیا تری دنیا ہے نرالی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.