کچھ اس لئے ہی تجھ سے بچھڑ کر غمی نہیں
کچھ اس لئے ہی تجھ سے بچھڑ کر غمی نہیں
تجھ پہ ہماری آنکھ کی رنگت کھلی نہیں
ٹوٹے دلوں کو آسرا دیتا ہوں شوق سے
مجھ سا تمام دشت میں کوئی غنی نہیں
کچھ روز مجھ کو زخم جگر سے نجات دے
فی الحال مجھ کو درد کی کوئی کمی نہیں
ورنہ تو اک ہجوم کو دیکھا ہے گریہ زار
یہ میں ہی ہوں کہ جس کو غم زندگی نہیں
جیسے میں چاہتا ہوں تری ذات کے لئے
اس طرز سے یہ بزم ابھی تک سجی نہیں
خود کو ہی جوڑتا ہوں کہ اب ہے بقا یہی
تجھ سے تو خیر خیر کی کچھ آس بھی نہیں
جامیؔ تمام عمر ترا مبتلا رہا
مجھ کو بغور دیکھ بتا کیا وہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.