محفل میں احتیاط سے لب اپنے کھولیے
محفل میں احتیاط سے لب اپنے کھولیے
اترے جو دل میں بات وہی بات بولئے
ہم دل جلوں سے اس کا سبب کچھ نہ پوچھئے
جی چاہا مسکرا دیے جی چاہا رو لئے
ڈر تھا کہ سوز غم سے نہ شعلے بھڑک اٹھیں
روئے ہیں اس قدر کہ گریباں بھگو لئے
اوروں سے پوچھئے نہ پتہ لا مکان کا
جب ڈھونڈھنا ہی ٹھہرا تو دل میں ٹٹولئے
عصیاں کا داغ میری جبیں سے نہ مٹ سکا
دامن پہ جو شراب کے دھبے تھے دھو لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.