Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں کبھی تیرے برابر نہیں ہو سکتا دوست

مکیش جھا

میں کبھی تیرے برابر نہیں ہو سکتا دوست

مکیش جھا

MORE BYمکیش جھا

    میں کبھی تیرے برابر نہیں ہو سکتا دوست

    میں تو مٹی ہوں سو پتھر نہیں ہو سکتا دوست

    میں تری آنکھ کا آنسو تو ہو سکتا ہوں مگر

    میں تری آنکھ کا کنکر نہیں ہو سکتا دوست

    میری تاثیر الگ ہے تری تاثیر الگ

    میں کبھی تجھ سا ستمگر نہیں ہو سکتا دوست

    کتنوں نے پیاس بجھائی ہے روانی میں مری

    چاہ کر بھی میں سمندر نہیں ہو سکتا دوست

    میں زیادہ سے زیادہ ترا ہو بھی جاؤں

    تو مگر مجھ کو میسر نہیں ہو سکتا دوست

    وہ سمجھتا ہے غلط مجھ کو ہر اک بات پہ پر

    یہ یقیں ہے وہ ستمگر نہیں ہو سکتا دوست

    خود کو خود میں ہی چھپائے ہوئے پھرتا ہوں یہاں

    جتنا اندر ہوں میں باہر نہیں ہو سکتا دوست

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے