میں کچھ سمجھا نہیں کیا تھا مقابل
میں کچھ سمجھا نہیں کیا تھا مقابل
مگر کچھ تھا تماشہ سا مقابل
میں اپنی فتح پر نازاں نہیں ہوں
پہ سنتا ہوں کہ تھی دنیا مقابل
تعاقب میں ہے یا پھر منتظر ہے
کوئی چہرہ پس چہرہ مقابل
ہوس ہے منظروں کو دیکھنے کی
اور اس پر چشم آوارہ مقابل
عجب سازش چلی ہے روشنی نے
کہ خود پیچھے ہے اور سایہ مقابل
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 69)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.