منزل دھواں دھواں ہے ڈگر غیر معتبر
منزل دھواں دھواں ہے ڈگر غیر معتبر
شاید ہے زندگی کا سفر غیر معتبر
لمحوں کی فوج کا کرو ڈٹ کر مقابلہ
ہوتا ہے بے دلی کا مفر غیر معتبر
سوداگر ضمیر نہ کر روح کا زیاں
ہے تیرا جام سود و ضرر غیر معتبر
یوں تو یگوں تلک کوئی منزل نہ پاؤ گے
چھانٹی ہے تم نے راہ گزر غیر معتبر
وہ بھی بھٹک رہا ہے اسے بھی ملی نہ راہ
دل غیر معتبر ہے نظر غیر معتبر
پہنچے وہاں تو صرف اندھیرے کھڑے ملے
نکلا دیار علم و خبر غیر معتبر
سمجھے کوئی یہ راز تو ہادی بتاؤں بھی
ہے رات بے ثبات سحر غیر معتبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.