مرکز میں بہہ کے ذات کا محور نہ آ گرے
مرکز میں بہہ کے ذات کا محور نہ آ گرے
رستے میں میری سمت سمندر نہ آ گرے
پھولوں کے گرد اڑتی ہیں شیشے کی تتلیاں
گلشن میں کوئی خیر سے پتھر نہ آ گرے
قسمت کا نوحہ میں نے پڑھا آسمان پر
دیوار غم کہیں مرے سر پر نہ آ گرے
اونچا نہ اڑ ہوائیں بہت تیز ہو گئیں
مٹی پہ ٹوٹ کر ترا شہ پر نہ آ گرے
رقصاں ہے باغ دید میں وہ نرگسی بدن
دامن میں کوئی گل اسے چھو کر نہ آ گرے
غزلیں جھلس نہ جائیں توارد کی دھوپ میں
ڈر ہے کوئی خیال مکرر نہ آ گرے
سب خوف اوڑھ سوئے اناؤں کے خول میں
عریاں سروں پہ شوق کا چھپر نہ آ گرے
واقفؔ خدا کے حکم کی تعمیل کے بغیر
کیوں خلد سے زمیں پہ پیمبر نہ آ گرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.