Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میری ہی تصویر میں ہونٹوں پر تالا خاموشی کا

دانش عزیز

میری ہی تصویر میں ہونٹوں پر تالا خاموشی کا

دانش عزیز

MORE BYدانش عزیز

    میری ہی تصویر میں ہونٹوں پر تالا خاموشی کا

    ہائے مصور نے کھینچا ہے کیا نقشہ خاموشی کا

    ہم دونوں کا عہد ہوا تھا ایک زبان ہی بولیں گے

    تم بولو کیا مطلب سمجھوں یک طرفہ خاموشی کا

    اک چپ سو سکھ والی منطق آج سمجھ میں آئی ہے

    اب لوگوں میں عام کروں گا یہ نسخہ خاموشی کا

    میں نے اپنے وقت کو صاحب دو حصوں میں بانٹا ہے

    آدھا میرے شور کا ہے باقی آدھا خاموشی کا

    اک درویش سے لے آیا ہوں دے کر شور کا کاٹھ کباڑ

    ہجر کی لکڑی چپ کی ہانڈی اور چولہا خاموشی کا

    جنت سے جو ساتھ میں اتری وہ بھی اک خاموشی تھی

    سو آدم سے جا ملتا ہے یوں شجرہ خاموشی کا

    اب تو میرے ہونٹوں کو بھی لفظوں کی پہچان نہیں

    اس تک جانے کب پہنچے گا یہ چرچا خاموشی کا

    میری آج زباں بندی میں تیرے لوگ ہی شامل ہیں

    مجھ پر ایسے ڈال نہ سارا تو ملبہ خاموشی کا

    اس کی میری باتوں میں بس دو ہی پہلو ہوتے تھے

    کچھ ہوتا تھا شور شرابہ کچھ حصہ خاموشی کا

    کب تک مجھ سے دور رکھے گا حرف و صوت کا ہر آہنگ

    کب تک میرے ساتھ رہے گا یہ صدمہ خاموشی کا

    تیرا کیا نقصان ہوا ہے تو جی بھر کے شور مچا

    میرے پاس تو ایک بچا ہے وہ رستہ خاموشی کا

    میں نے خواب میں خاموشی کو شور مچاتے دیکھا ہے

    دانشؔ اب تو دینا ہوگا کچھ صدقہ خاموشی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے