مرے تصور میں آ رہے ہو
مرے تصور میں آ رہے ہو
مجھے نشانہ بنا رہے ہو
ابھی کہانی سنی نہیں ہے
خیال اپنا سجا رہے ہو
فراق میں جو گزر گئے دن
اسی میں دل کو جلا رہے ہو
محبتوں میں وصال لازم
مجھے کہانی سنا رہے ہو
میں پہلے نادان تھی مری جاں
ابھی بھی پاگل بنا رہے ہو
مجھے خسارے میں ڈال کر تم
ضمیر اپنا بچا رہے ہو
کہیں یہ تم کو نہ مات دے دے
جو چال اپنی چلا رہے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.