مری آہیں مرے نالے مری سانسیں اس کی
مری آہیں مرے نالے مری سانسیں اس کی
صبح ہے نام اسی کے مری شامیں اس کی
اس نے بھی کھل کے کئے پیار کے دعوے مجھ سے
میں بھی اعلانیہ کرنے لگا باتیں اس کی
پھر مہکتی ہوئی تنہائیوں نے گھیر لیا
موسم گل کی طرح آ گئیں یادیں اس کی
انتظار اس کو ہمہ وقت مرا رہتا ہے
مری آہٹ سے دھڑک جاتی ہیں راہیں اس کی
لاکھ گم کردۂ منزل کہاں جائے لیکن
ڈھونڈ ہی لیتی ہیں رضواںؔ کو پناہیں اس کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.