محبت کی لگن کو آزمانے کون نکلا ہے
محبت کی لگن کو آزمانے کون نکلا ہے
کسی کی راہ پر آنکھیں بچھانے کون نکلا ہے
امنگوں کو نئے سپنے دکھانے کون نکلا ہے
اندھیری رات میں دیپک جلانے کون نکلا ہے
سلگتے آنسوؤں میں آرزوؤں کی چتائیں ہیں
برستی آنکھ سے ساون منانے کون نکلا ہے
جسے سن سن کے کلیاں مسکراتی جھوم جاتی ہیں
مدھر یہ منبری جگ کو سنانے کون نکلا ہے
سنا تھا کوئی دیوانہ ہے اپنی دھن میں گاتا ہے
مگر عقل و خرد کو آزمانے کون نکلا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.