مجھے دل کے ارماں سے فرصت نہیں
مجھے دل کے ارماں سے فرصت نہیں
یہی اب مصیبت ہے راحت نہیں
تری آرزو سے تو ہوں بے امید
تجھے بھول جاؤں یہ قدرت نہیں
انہیں ناز ہے حسن پر اپنے یوں
کہ ان سے سوا خوبصورت نہیں
ملے وہ نہ مجھ کو تو کیا ہو گیا
خدا جانتا ہے کہ حسرت نہیں
محبت میں سب ہی پریشاں رہے
یہ سن کر انہیں تم سے الفت نہیں
وہ وعدے پہ اپنے نہ آئے کبھی
یہی ان کی عادت ہے غفلت نہیں
وہاں خود نہ جانا اے باصرؔ کبھی
کہ محبوب کے در پہ عزت نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.