مسکراتے ہوئے ہم ان سے جدا ہوتے ہیں
مسکراتے ہوئے ہم ان سے جدا ہوتے ہیں
عشق میں ضبط کے انداز سوا ہوتے ہیں
محفل غیر میں آتے نہیں بے پردہ کبھی
حشر ایسے ہی مری جان بپا ہوتے ہیں
کوئی مجنوں ہی مرے بعد ادھر آئے گا
دشت ہم لوگوں سے آباد صدا ہوتے ہیں
آزمائش میں نہ اس درجہ توقف کیجے
ظلم عاشق پہ مری جان روا ہوتے ہیں
دار پر دیکھو کہ اخترؔ سر مقتل دیکھو
جلوہ افروز فقط اہل وفا ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.