نفس نفس میں ہر ایک پل انتشار سا کچھ
نفس نفس میں ہر ایک پل انتشار سا کچھ
لہو کی بارود میں دھرا ہے شرار سا کچھ
تجھے میں چھو چھو کے اپنی مٹی بسا رہا ہوں
اب آ رہا ہے ذرا ذرا اعتبار سا کچھ
ہماری بستی میں کون پھر معتبر رہے گا
کہ آئنوں میں اتر رہا ہے غبار سا کچھ
اندھیری شب میں چراغ سا جل رہی ہے میت
رگوں میں شاید کہ رہ گیا ہے شرار سا کچھ
میں ایک ہی کیا وہاں سبھی زار زار روئے
وہ کھوئی کھوئی بجا رہی تھی ستار سا کچھ
چراغ ہاتھوں میں لے کے جل ناریاں چلی ہیں
تہ سمندر دکھائی دیوے دیار سا کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.