Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہیں ہیں دیر و حرم صاحب نظر کے لئے

رفعت الحسینی

نہیں ہیں دیر و حرم صاحب نظر کے لئے

رفعت الحسینی

MORE BYرفعت الحسینی

    نہیں ہیں دیر و حرم صاحب نظر کے لئے

    مچل رہی ہے جبیں تیرے سنگ در کے لئے

    ہمارے پاؤں کے بوسے لئے ستاروں نے

    تمہاری راہ میں نکلے جو ہم سفر کے لئے

    یہ کیسی انجمن ناز ہے کہ دیوانے

    ترس رہے ہیں قرار دل و نظر کے لئے

    صبا یہ کوچۂ جاناں میں جا کے کہہ دینا

    ذرا سی خاک ملے سرمۂ نظر کے لئے

    کسی کا سوز محبت فزوں رہے یا رب

    یہ اک چراغ ہی کافی ہے اپنے گھر کے لئے

    خوشا نصیب کہ وقف جنوں ہوا رفعتؔ

    نہیں ہے سر مرا اے دوست در بدر کے لئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے