نیاز و عجز مجھے ناز سنگ در سے ملا
نیاز و عجز مجھے ناز سنگ در سے ملا
بقدر ظرف ملا جو تری نظر سے ملا
تلاش منزل مقصود رائیگاں نہ گئی
نشان جادۂ منزل رہ خطر سے ملا
ترے خیال و تصور کی شوخیوں کی قسم
خرد کو جامۂ وحشت تری نظر سے ملا
سپرد برق و شرر کر کے آشیان وفا
پیام سوز تمنا تری نظر سے ملا
بساط دہر الٹ دی نگاہ الفت نے
کوئی اشارہ جہاں چشم معتبر سے ملا
جہان عیش و مسرت پہ مسکراؤں گا
غم زمانہ جو مجھ کو تری نظر سے ملا
حد یقیں میں تو اب آ گئے ہو اے ماہرؔ
خبر ہے حسن تکلم یہ کس کے در سے ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.