رہ حیات میں ایسا بھی حال ہوتا ہے
رہ حیات میں ایسا بھی حال ہوتا ہے
خوشی کسی کو کسی کو ملال ہوتا ہے
جو بانٹ لیتا ہے اوروں کا درد ہنس ہنس کر
حقیقتاً وہ بشر با کمال ہوتا ہے
غرور کرتا ہے ناحق تو اپنی ہستی پر
عروج والوں کا اکثر زوال ہوتا ہے
جو ظلم سہتا ہے لیکن زباں سے کہتا نہیں
اس آدمی کا تو جینا محال ہوتا ہے
سنبھل سنبھل کے میں اس جا پہ پاؤں رکھتا ہوں
جہاں بھی اپنی انا کا سوال ہوتا ہے
پھٹے لباس پہ جو لوگ ہنس رہے ہیں ثمرؔ
بتا دو ان کو کہ گدڑی میں لعل ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.