رکھا دھیان جس نے تمہاری خوشی کا
دکھایا ہے دل تم نے پل پل اسی کا
جسے دیکھتا ہے حقارت سے تو اب
وہ حصہ تھا اک دن تری زندگی کا
کریں گے دعا آخری سانس تک ہم
سبھی خوش رہیں دل نہ ٹوٹے کسی کا
مرے دوست سمجھو مری بھاونا کو
نہ پوچھو سبب مجھ سے تم بے بسی کا
کمی رہ گئی کیا مری سادھنا میں
صلہ کیوں نہ تم دے سکے بندگی کا
تجھے دیکھ کر گنگناتی ہیں سانسیں
مرا دل ہے قائل تری سادگی کا
کہیں لے نہ جائے چرا کے مرا دل
گلابی کلر یہ تری اوڑھنی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.