رنگ تمام بھر چکی صبح بخیر زندگی
مجھ میں قضا نکھر چکی صبح بخیر زندگی
تیرے بھی زخم بھر دئے اور ہوائے وقت اب
میرے بھی زخم بھر چکی صبح بخیر زندگی
دل میں کسی خیال کی رات ہوا چلی بہت
اب وہ ہوا ٹھہر چکی صبح بخیر زندگی
بجھ گئے سب چراغ خود قصۂ ما تمام شد
پہلی کرن اتر چکی صبح بخیر زندگی
آئنۂ خلا میں اب میں بھی بہت سنور چکا
تو بھی بہت سنور چکی صبح بخیر زندگی
رات نہیں گزر سکی مجھ سے جو ایک عمر تک
رات وہ اب گزر چکی صبح بخیر زندگی
یاد نہیں ہے شکل جو یہ تو اسی کی شکل ہے
شکل تری ابھر چکی صبح بخیر زندگی
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 21)
- Author : امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.