رستہ لمبا ہو تو پیادہ مت کرنا
رستہ لمبا ہو تو پیادہ مت کرنا
گھر آنے میں رات زیادہ مت کرنا
ورنہ دریا گھس آئے گا کمرے میں
جانے کا اس پار ارادہ مت کرنا
بلب بہت کمزور ہے میرے کمرے کا
بجلی کی مقدار زیادہ مت کرنا
تم تو خود کو مار چکے پر بچوں کو
میرؔ کے جیسا سیدھا سادہ مت کرنا
آسمان سے جانے اب کے کیا ٹوٹے
تاریکی میں ہاتھ کشادہ مت کرنا
جاؤ خود کو روشن دان پہ رکھ آؤ
لیکن دیواروں میں جادہ مت کرنا
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 70)
- Author : شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.