روشنی دل میں نظر آئی ہے
پھر کوئی چوٹ ابھر آئی ہے
بن کے تحریر صبا درس جنوں
ورق گل پہ اتر آئی ہے
آئنہ دیکھنے والے تجھ کو
کس کی تصویر نظر آئی ہے
دل کے زخموں کا یہ عالم جیسے
کہکشاں دل میں اتر آئی ہے
شکریہ دشت کی ویرانی کا
مجھ سے ملنے مرے گھر آئی ہے
آج خوش یوں بھی ہوں نشترؔ کہ صبا
ایک مدت میں ادھر آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.